دھند کے باعث فضائی ، زمینی آمدورفت متاثر ،متعدد پروازیں منسوخ


لاہور،کراچی :(وقائع نگار،بیورورپورٹ)دھند کے باعث فضائی ، زمینی آمدورفت متاثر ،متعدد پروازیں منسوخ کرنا پڑیں۔

کراچی و لاہور میں حد نگاہ متاثر ہونے سے کئی بین الاقوامی پروازیں دیگر ائیرپورٹس پرمنتقل کردی گئیں،کئی گھنٹوں لیٹ رہیں،حد نگاہ انتہائی کم ہونے کی وجہ سے موٹر وے کو بھی مختلف مقامات سے بند رکھا گیا۔

پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے مطابق دھندکے باعث کراچی آنے والی6بین الاقوامی پروازیں دیگر ائیرپورٹس منتقل کی گئیں،4غیرملکی پروازیں کراچی کی بجائے مسقط منتقل ،نجی ایئرلائن کی پروازجدہ سے کراچی کی بجائے اسلام آباد ،پی آئی اے کی پرواز مدینہ سے کراچی کی بجائے مسقط منتقل کی گئی،علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے اطراف بھی شدید دھند کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر رہا،بیرون ملک جانے و آنے والی متعدد پروازیں منسوخ اور کئی پروازیں گھنٹوں کی تاخیر کا شکار رہیں۔