لاہور:(نمائندہ خصوصی) وزیرداخلہ محسن نقوی ،وزیرمملکت داخلہ طلال چودھری نے لاہور ائیرپورٹ کا دورہ کیا،بیرون ممالک جانےوالے مسافروں کے امیگریشن پراسیس کا جائزہ لیا،کاﺅنٹرز پر گئے ،مسافروں سے ملے ، امیگریشن کا پوچھا،وزیرداخلہ محسن نقوی نے امیگریشن کاﺅنٹر پر ایف آئی اے اہلکار کواچھی کارکردگی پر شاباش دی ،مسافر نے چیکنگ میں تاخیر کے باعث بورڈنگ بند ہونے کی شکایت لگائی۔
محسن نقوی نے متعلقہ حکام کو فوری بورڈنگ کرانے کے احکامات دیئے، مسافروں نے کہا چند منٹ میں امیگریشن کا عمل مکمل ہو رہا ہے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا پاکستان کی عزت اور آپ کی سہولت سب سے زیادہ عزیز ہے،کسی بھی مسافر کو بلاجواز سفر سے نہیں روکا جائےگا،پیشہ ور بھکاری یا نامکمل دستاویزات پر کسی کو سفر کی اجازت نہیں دی جا سکتی،ملکی بدنامی کا باعث بننے والوں کی جگہ جیل ہے، ریجنل ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور علی ضیا،ڈپٹی ڈائریکٹر ائیرپورٹ اویس بھی موجود تھے۔
لاہور ائیر پورٹ کا دورہ، بدنامی کا باعث بننے والوں کی جگہ جیل ہے،محسن نقوی
















