توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران ،بشریٰ کو 17،17 سال قید ،3کروڑ سے زائد جرمانہ
راولپنڈی: (بیورورپورٹ) توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران ،بشریٰ کو 17، 17 سال قید ،سپیشل جج سینٹرل ارجمند شاہ نے اڈیالہ جیل میں دونوں کی موجودگی میں فیصلہ سنایا ،عمران ،بشریٰ کے وکلا میں سے کوئی بھی عدالت نہیں پہنچا،عدالت نے ایک کروڑ 64 لاکھ 25 ہزار 650 روپے فی کس جرمانے کی سزا بھی سنائی۔
بعدازاں تحریری فیصلے میں کہا گیا استغاثہ اپنا مقدمہ ثابت کرنے میں کامیاب رہا ،دونوں ملزم مجرمانہ خیانت کے مرتکب پائے گئے ،بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جرم ثابت ہونے پر دفعہ 409 کے تحت 10 ،انسداد رشوت ستانی ایکٹ کے تحت 7 سال قید کی سزا سنائی ،بشریٰ کو بھی 17 سال قید بھگتنا ہوگی،مجرموں کو فی کس ایک کروڑ 64 لاکھ 25 ہزار 650 روپے جرمانہ عائد کیا،عدم ادائیگی پر مزید 6، 6 ماہ قید کی سزا ہو گی۔
عدالت نے تحریری فیصلے میں کہا بانی پی ٹی آئی کو زائد عمر اور بشریٰ کوخاتون ہونے پر کم سے کم سزا دی گئی، مجرموں کی عرصہ حوالات کو بھی سزا میں شامل کر لیا ۔


















