اسلام آباد:(بیورورپورٹ)بھارتی آبی دہشتگردی،چناب کے بعد جہلم ،نیلم کا پانی بھی روک لیا ، پاکستانی دریاوں میں پانی کا بہاو صرف 10 فیصد رہ گیا،ذرائع کے مطابق چناب ،جہلم میں پانی کا بہاو تاریخ کی کم ترین سطح،ہیڈ مرالہ سے پانی کا اخراج صفر رہ گیا ۔
آبی ماہرین نے انڈس واٹر کمیشن کو عالمی ثالثی عدالت سے رجوع کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا دریاوں کا پانی روکنا سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی ہے اب قادر آباد، خانکی بیراج سے نکلنے والی نہروں کو پانی دستیاب نہیں ہوگا،پاکستان کو بغیر کسی تاخیر کے اپنا کیس دائر کرنا چاہیے۔
ادھرا نڈس واٹر کمشنر مہر علی شاہ نے کہااقوام متحدہ رپورٹ پاکستان کے موقف کی جیت ہے، یو این نے عالمی قوانین کی خلاف ورزی بے نقاب کر دی،سندھ طاس معاہدہ اب بھی فعال ہے،کسی پیٹرن میں تبدیلی نہیں کی جاسکتی،چناب ،جہلم میں پانی کے بہاو میں 90 فیصد کمی ہوئی، دریاوں میں پانی کا بہاو صرف 10 فیصد رہ گیا،معاملے پر بھارت کو خط لکھ دیا،ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے۔
دریں اثنا غیر ملکی سفارتکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے انڈس واٹر کمشنر مہر علی شاہ نے کہاپاکستان نے ہر لحاظ سے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، بھارت کے پاس پانی روکنے کا کوئی جواز نہیں،بھارت نے پہلگام واقعہ کے بعد سندھ طاس معاہدے کو بھی اپنی دہشتگردی سے جوڑا، تنازعات جتنے بھی سنگین ہوں لیکن سندھ طاس معاہدہ اپنی اصلی حالت میں رہے گا،بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر اب تک کوئی جواب نہیں آیا،پاکستان شفافیت پر یقین رکھتا ہے،دونوں ممالک یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدے کو ختم نہیں کرسکتے، معاہدے میں واضح ہے بھارت نے پانی کے بہاو¿ میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کرنی۔
مزید برآں بھارتی آبی جارحیت پر پاکستان کا بھارت سے باضابطہ رابطہ ہوا ،وزارت آبی وسائل کے مطابق پاکستانی کمشنر برائے سندھ طاس نے معاملہ باضابطہ طور پر بھارت سے اٹھاتے ہوئے چناب میں پانی کی غیرمعمولی کمی پر وضاحت مانگ لی،پاکستان نے موقف اختیار کیا سندھ طاس معاہدے کے تحت ڈیڈ سٹوریج خالی کرنا ممنوع ہے،وزارت آبی وسائل کے مطابق 17 دسمبرسے چناب کے بہاو میں نمایاں بہتری شروع ہوئی، محکمہ آبپاشی کی جانب سے چناب کی مسلسل نگرانی جاری ہے ،چناب دریا میں پانی کے بہاو میں غیرمعمولی کمی کے بعد استحکام آگیا۔
آبی دہشتگردی،پاکستان کابھارت سے باضابطہ رابطہ،وضاحت مانگ لی


















