راولپنڈی:(بیورورپورٹ) وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی و دیگر کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع ،انسداد دہشتگردی عدالت کے احکامات پر مختلف جگہوں پر نوٹسز چسپاں کردئیے گئے۔
سہیل آفریدی، مینا ، امجد خان، شفیع جان اور امجد آفریدی کوپیش ہونے کی ہدایت کردی گئی،نوٹسز انسداددہشتگردی عدالت کے سیکشن 87 کے حکم نامے کی روشنی میں آویزاں کیے گئے ،نوٹسز کے مطابق ملزم عدالتی احکامات کی تعمیل نہیں کررہے یا روپوش ہیں،آخری موقع دیا جارہا ہے،پیش نہ ہوئے تو قانونی کارروائی کی جائے گی۔
سہیل آفریدی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع، نوٹس چسپاں
















