عمران خان کوسبی جیل پھینکیں،اٹک قلعے میں رکھیں تو پتہ چلے،عابد شیرعلی


اسلام آباد،راولپنڈی:(بیورورپورٹ)ن لیگی سینیٹر عابد شیر علی نے کہا ہے عمران خان تو اڈیالہ جیل میں انجوائے کر رہے ہیں، سبی جیل پھینکیں، ہتھکڑی لگا کر اٹک قلعے کی چار دیوار میں رکھیں جیسے نواز شریف کو مہینوں رکھا گیا تو پتہ چلے جیل کسے کہتے ہیں۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہا قیدیوں کو دیسی مرغے کی یخنی ملتی نہ ورزش کی سہولیات، عمران خان کے پاس 5 کمرے ، مشقتی ہے،بھارت میں خواتین کا نقاب اتارنے کی مذمت کرتے ، بھارت میں درندہ صفت لوگ بیٹیوں بہنوں پر ہاتھ ڈالتے ہیں۔

ن لیگی سینیٹر نے کہا بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کےلئے رات کے اندھیرے میں احتجاج کیا جاتا ،مجرموں سے دن میں ملاقات ہوتی ہے،رات کے اندھیرے میں کوئی واقعہ ہوجائے تو حکومتی ذمہ داری ہے روکے، دہشتگردی کا واقعہ ہواتو کون ذمہ دار ہوگا؟۔

دوسری جانب سینٹرل جیل اڈیالہ کے باہر پی ٹی آئی دھرنے، ہنگامہ آرائی و پولیس سے مزاحمت کے ملزموں سے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ،پولیس کے مطابق ملزموں نے پٹرول بموں سے حملہ کیا ،مقدمہ انسداد دہشتگردی ایکٹ، اقدام قتل کے تحت درج کیا گیا۔