عدالتوں کا کوئی حال نہیں رہا، ڈاکخانہ بن گئیں، جسٹس محسن اختر کیانی


اسلام آباد :(بیورورپورٹ)جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دئیے عدالتوں کا کوئی حال نہیں رہا، ڈاک خانہ ہی بن گئیں۔

کیس کی سماعت کے دوران جسٹس محسن اختر کیانی نے درخواست گزار کی جانب سے متعلقہ محکمے میں بیان حلفی جمع نہ کرانے پر اظہار برہمی کیا،جج اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہاعدالتوں کو تو ڈاک خانہ ہی سمجھ لیا ،کوئی حال نہیں رہا،عدالت نے درخواست گزار کو دوبارہ بیان حلفی جمع کرانے کی ہدایت کےساتھ سماعت ملتوی کر دی۔