ڈارمے چھوڑکر خدمت پر توجہ دیں، جب تک زندہ ہوں پی ٹی آئی میں رہوں گا،گنڈا پور

ڈی آئی خان:(مشرق نیوز)سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے گورنر پنجاب سے ملاقات پر افواہوں کو بلاجواز پروپیگنڈہ قرار دیتے ہوئے کہا کسی سے نہیں ڈرتا، کہیں جاوں گا تو خود بتادوں گا۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا پی ٹی آئی کیخلاف فسطائیت عرصے سے جاری ،عمران خان ناحق قید ، جھوٹے و جعلی مقدمات کا سامنا ،انصاف نہیں مل رہا، آئین و قانون کا مذاق بنایا جا رہا ہے، تمام غیر جمہوری اقدامات کی سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہوں، فیملی کی ملاقات کرائی جائے۔

سابق وزیراعلیٰ نے کہا سہیل آفریدی میرا بھائی ہے جب تک زندہ ہوں پی ٹی آئی کےساتھ رہوں گا،میلے میں یوسف رضا گیلانی ،گورنر پنجاب سے ملاقات پر بلاجواز پروپیگنڈہ کیا گیا،ڈرامے چھوڑ کر عوامی خدمت پر توجہ دی جائے،عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں اور کھڑا رہوں گا۔