اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی سمیت 5 ایم پی ایز اشتہاری،عدالت نے 30روز کے اندر پیش ہونے کاحکم دے دیا۔
سہیل آفریدی،مینا خان، امجد علی، شفیع جان ،اقبال آفریدی کو سی ٹی ڈی اسلام آباد کے 2 مقدمات میں اشتہاری قرار دیاگیا، عدالتی اشتہار میں واضح کیا گیا ملزم مقررہ 30 دن کے اندر پیش نہ ہوئے تو مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
دریں اثناخیبر پختونخوا اسمبلی کے 92 میں سے 70 اراکین وفاقی پولیس کو مطلوب ،70 ایم پی ایز کےخلاف اسلام آباد کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں،سب سے زیادہ مقدمات سابق وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور کے خلاف ہیں۔
اسلام آباد پولیس نے ماضی میں درج مقدمات کی تفصیلات جمع کرلیں ،دہشتگردی، پولیس و رینجرز اہلکاروں کے قتل جیسی سنگین دفعات شامل ہیں،پی ٹی آئی کے اکثر ایم پی ایز نے ابھی تک کسی عدالت سے ضمانت بھی نہیں لی۔
سہیل آفریدی ، 4 ایم پی ایز اشتہاری ، 70 اراکین اسمبلی پولیس کو مطلوب
















