لاہور: (سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تمام سکولوں و تعلیمی اداروں کے باہر ڈیجیٹل نگرانی کےلئے کیمرے نصب کرنے ،پولیس کو سکول ایجوکیشن کےساتھ ملکر تعلیمی اداروں میں فرضی مشقیں کرانے کاحکم دےدیا،تعلیمی اداروں کےلئے سکیورٹی گارڈ، انٹری چیکنگ ،سی سی ٹی وی لازمی،پنجاب میں دوسروں صوبوں سے آنے اور جانے والی بسوں کے ڈرائیور و عملے کی رجسٹریشن کا فیصلہ کرلیا گیا۔
مریم نواز نے پولیس ،قانون نافذ کرنےوالے اداروں کو موٹروے پولیس سے سکیورٹی کےلئے اشتراک کار،پنجاب بھر کے پارکس میں ڈیجیٹل مانیٹرنگ ،سکیورٹی بہتر بنانے ،سیف سٹی اتھارٹی کو صوبے بھر میں کیمروں کا فنکشنل ری ویو کرنے ،لاہور، راولپنڈی سمیت ہر شہر میں سی سی ٹی وی کیمروں کی کوریج یقینی،گھروں ،مارکیٹوں میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کوسیف سٹی سے منسلک اورسماج دشمن عناصر کی بروقت نشاندہی کیلئے کومبنگ آپریشن مسلسل جاری رکھنے کا حکم دےدیا،غیر قانونی مقیم افغانوں کےخلاف کارروائی موثر بنانے کیلئے پنجاب میں مقیم دوسرے صوبوں کے شہریوں سے رابطوں کا فیصلہ،ڈی سی ،ر ڈی پی او کو متعلقہ علاقوں میں عمائدین سے رابطہ کرنے کی ہدایت کردی گئی۔
پنجاب میں مقیم دوسرے صوبوں کے شہریوں کی سہولت وآسانی کیلئے کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ مرتب کیاجائے گا،دوسرے صوبوں کے شہریوں کا کمپیوٹرائزڈریکارڈ مرتب کرنے کا مقصدغیرقانونی افغانوں کے درمیان فرق واضح کرنا ہے۔
مریم نواز نے حکم دیاکوئی نمایاں عوامی مقام ڈیجیٹل مانیٹرنگ کی نگرانی کے بغیر نہ ہو، پنجاب کو محفوظ ترین صوبہ بنانے تک چین سے نہیں بیٹھوں گی،شہریوں کی بھی بھرپور معاونت کی ضرورت ہے،عوام اپنے ارد گرد مشکوک افراد اور مشتبہ سرگرمیوں پر نظر رکھیں اور 15 پر فوری اطلاع دیں۔
وزیراعلیٰ نے امن وامان کی صورتحال پر اظہار اطمینان کیا اور پولیس و قانون نافذ کرنے والوں اداروں کو مشنری جذبے سے کام جاری رکھنے کی ہدایت کردی۔
دریں اثنا پنجاب کابینہ میں آنے والے دنوں میں ردو بدل اور نئے وزرا کی شمولیت کا امکان ہے ، ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کابینہ اراکین کی کارکردگی کا جائزہ لینا شروع کردیا،ابتدائی مشاورت بھی کرلی گئی۔
سمندر میں تیل و گیس کی تلاش معاشی ترقی کےلئے اہم پیشرفت ہے،وزیراعظم
پاک بھارت تعلقات میں اہم پیشرفت، مصدق ملک کی دہلی پرواز
سربراہی ملاقات یادگار سنگ میل ،امن کا پیغام،،مثبت نتائج نکلیں گے،چینی وزیر خارجہ
بلاول بھٹو نے ن لیگ کےساتھ ملکر پی ٹی آئی حکومت گرائی،نعیم الر حمن
چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور شہنشاہ ایسے ملک نہیں چلے گا،سعد رفیق
دہشتگردی کی لعنت کو فیصلہ کن طور پر ختم کرینگے،فیلڈ مارشل
10اداروں میں کرپشن کا امکان زیادہ، اصلاح کیلئے رپورٹ تیار کرلی،وزیر قانون
شہباز کو 2مرتبہ وزیراعظم بنوایا،چاہتاہوں مدت پوری کرنےوالے پہلے وزیراعظم بنیں،بلاول بھٹو
روس نے پاک افغان مذاکرات کی بحالی کیلئے ثالثی کی پیشکش کردی
ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی اعجاز الحق نے استعفیٰ دےدیا
















