لاہور (سٹاف رپورٹر) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے ذہنی مریض کےساتھ صرف ذہنی ڈاکٹرمذاکرات کرسکتا ہے، پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا تم اپنی بکواس اور گندی زبان سے فوج کو متنازع بناتے ہو، کسی کواجازت نہیں دی جاسکتی، سرخ لکیرعبور کرنے والے کی سزا آئین میں درج ہے ،پی ٹی آئی نے فوجی تنصیبات پرحملہ کیا، وفاق میں نفاق پھیلانے والے کوغدار کہا جاتا ہے، بھارت کےساتھ ملکرسازش کرنے والے کو ملک دشمن کہا جاتا ہے، قومی سلامتی پر حملہ آور ہونے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، یہ فارن فنڈنگ بول رہی ہے جو اسرائیل اور بھارت سے لی گئی، کس نے پوچھا ہے 27ویں ترمیم آپ کوقبول ہے یا نہیں؟ اپنی کرپشن اوراعمال چھپانے کےلئے9 مئی کا سانحہ کیا،سینئر صوبائی وزیر نے کہاایسے عناصرکےساتھ اسی طرح نمٹا جائےگا جیسے ملک دشمن کےساتھ ، اینف ازاینف، کہہ رہے ہیں، خیبرپختونخوا گورنر ہاوس کو جلا دیں گے، تمہارے باپ کا گورنر ہاوس ہے، پاکستان کی عوام اورافواج پاکستان کو ملک کا دفاع بہت اچھی طرح آتا ہے، زیرو ٹالرنس ہے کسی کو اجازت نہیں دی جا سکتی، غلیظ، گندی زبان جو بھی استعمال کرے گا قانون کے مطابق نمٹا جائےگا، معرکہ حق میں یہ بھارت کا سہولت بنا ہوا تھا، آپ کو تکلیف اپنا چہرہ بے نقاب ہونے سے ہو رہی ہے، سیاست کرو ملک دشمنی نہ کرو، اظہار رائے کی حد آئین نے واضح کر دی ہے جو راہ راست پر نہ آئے اِس سے براہ راست نمٹا جاتا ہے۔
ذہنی مریض کےساتھ صرف ذہنی ڈاکٹر مذاکرات کر سکتا ہے: مریم اورنگزیب
















