اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سابق وفاقی وزیروآزاد سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے ریاست نے واضح جواب دےدیا اب چھتر پریڈ ہو گی، پیر سے پکے آرڈر ہو گئے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واڈا نے کہاریاست نے بتا دیا دشمن کےساتھ ملنا غداری کے زمرے میں آتا ، بھارت ،افغانستان کےساتھ ملکر دشمنی کرنے کا ذہنی مریض ہی سوچ سکتا ہے،لتر،چھتر،ڈنڈا اور سڑک پر پٹا ڈالا جائے گا، پیر کا سورج پاکستان کیلئے آسمان کی بلندیاں چھوئے گا،دشمنوں کا قلع قمع ہو گا، بڑی کوشش ہوئی جمہوریت، مذاکرات و راستہ بنائیں۔
فیصل واوڈا نے کہاگندی نالیوں کے کیڑوں نے ملکر گیم بنائی اور بانی کو وہاں لے کر گئے جہاں سے واپسی ممکن نہیں، بزدلوں کی کیا بات کروں سارے گندے نالے گٹر کے کیڑے ہیں، منصوبے کے تحت سب کچھ ہوا اب موکل آ کربچا کیوں نہیں رہے؟ عقل سے اندھے اور کانوں سے بہرے تھے، پیر سے آپ دیکھیں گے دنیاوی و قانونی طور پر معافی کی کوئی گنجائش نہیں۔
ریاست کاجواب واضح،آرڈر پکے اب چھتر پریڈ ہوگی ، فیصل واوڈا
















