وفاق صوبوں کو مزید اختیارات دے، ہدف سے زیادہ ٹیکس جمع کرینگے،بلاول

کراچی:(بیورورپورٹ)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے وفاق صوبوں کو مزید اختیارات دے،سندھ کو جی ایس ٹی کی ذمہ داری دی جائے تو ہدف سے زیادہ ٹیکس جمع کرسکتے ہیں۔

جناح ہسپتال کراچی کے نئے بلاک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا وفاق کی مشکلات دور کرنا چاہتے ہیں، صوبوں کو مزید ذمے داریاں دےں، سندھ سیلز ٹیکس آن سروس جمع کرنے کےلئے تیار ہے،این آئی سی وی ڈی دنیا میں سب سے بڑا دل کے علاج کا نیٹ ورک بن چکا ، مالی وسائل صوبوں کو دینا غلطی نہیں تھی، مثال این آئی سی وی ڈی ہے،ترمیم کے بعد ثابت کردیا وفاقی حکومت سے بہتر ادارہ چلا سکتے ہیں،پیپلزپارٹی منشور کے مطابق عوام کو جدید و مفت علاج کی سہولیات دہلیز پر فراہم کررہی ہے۔

چیئرمین پی پی نے کہا کچھ وزرا وفاق کے بحران کی بنیاد پر اٹھارہویں ترمیم کے بعد صوبوں کو ملنے والے وسائل و اختیارات واپس لینا چاہتے ہیں، بحران و مشکلات سب کیں ،ملکر لڑنا ہوگا،وفاقی حکومت ذمہ داریاں دے پورا کریں گے، صوبے میں رہنے والے محب وطن پاکستانی اور اپنے ملک کیلئے مزید کام کرنا چاہتے ہیں،سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا نے ایف بی آر کے تمام ریکارڈز توڑ دئیے اور بھی ٹیکسز وفاق کیلئے جمع کرنے کو تیار ہیں، پیشکش کرچکا ہوں حکومت جنرل سیلز ٹیکس جمع کرنے کی اجازت دے ،ہدف حاصل نہ کرسکے تو پھراپنا حصہ بھی دے دیں گے تاکہ وفاق کے چیلنجز کم ہوں۔