ایک ذہنی مریض قومی سلامتی کیلئے خطرہ بن چکا ، نمٹا جائے گا: ترجمان پاک فوج

راولپنڈی: ( ) ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے ایک شخص نیشنل سکیورٹی تھریٹ بن چکا ، پاک فوج کے خلاف عوام کو بھڑکانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔


میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا روزانہ کی بنیاد پر پاکستان اور عوام کے لیے قربانیاں دے رہے ہیں، ایک شخص سمجھتا ہے میں نہیں تو کچھ نہیں، ایک شخص نیشنل سکیورٹی تھریٹ بن چکا ۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا سب کو مبارکباد ہو چیف آف ڈیفنس فورسز ہیڈکوارٹر کا آغاز ہوگیا ، دنیا میں درجنوں ممالک میں چیف آف ڈیفنس فورسز کا ہیڈکوارٹر ہے، چیف آف ڈیفنس فورسز کی تعیناتی پر سب کو مبارکباد دیتا ہوں۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کسی علاقائیت، لسانیت، مذہبی جھکاؤ وسیاسی سوچ کی نمائندگی نہیں کرتے، کسی سیاسی شخصیٹ، ایلیٹ ازم کا ایجنڈا لے کر نہیں چلتے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا اگر کوئی اپنی ذات کیلئے آرمڈ فورسز پر اٹیک کرتا ہے تو بھرپور نمٹا جائے گا، آپ اپنی سیاست خود کریں، فوج کو سیاست سے دور رکھیں، کسی کو اجازت نہیں دی جاسکتی افواج پاکستان اورعوام میں دراڑ ڈالے۔

ترجمان پاک فوج نے کہا بالکل اجازت نہیں دی جائے گی عوام کو پاک افواج کے خلاف بھڑکائیں، کیا ایک شخص کسی اورملک کی فوج کیلئے راستہ بنانا چاہ رہا ہے، کلیئر ہے جو یہ چاہ رہا ہے وہ نہیں ہوسکتا۔