عمران خان نے شوکت خانم ہسپتال سے طبی معائنے کیلئے درخواست دائر کردی

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سابق وزیراعظم وبانی پی ٹی آئی عمران خان نے شوکت خانم ہسپتال سے میڈیکل ٹیسٹ اور طبی معائنہ کرانے کےلئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔

وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کے ذریعے دائر درخواست میں سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب، آئی جی جیل خانہ جات، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اورشوکت خانم میموریل ہسپتال کو فریق بناتے ہوئے استدعا کی گئی بانی پی ٹی آئی کا شوکت خانم ہسپتال سے ہر ماہ میڈیکل چیک اپ ،ٹیسٹ کرانے کی ہدایات جاری کی جائیں۔

درخواست میں کہا گیا بانی پی ٹی آئی سابق وزیر اعظم ،کچھ طبی مسائل کا سامنا ہے، عدالت نے سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کےلئے موجودہ حکومت کے کہنے پر سزا دی، انصاف کے تقاضے پورے کرنے کےلئے شوکت خانم ہسپتال سے بہتر طبی سہولیات دی جائیں۔