شمالی وزیرستان ،بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 7 دہشتگردجہنم واصل

راولپنڈی: (بیورورپورٹ) شمالی وزیرستان میں آپریشنز،سکیورٹی فورسز نے بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 7 دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں آپریشن کے دوران 6 خوارج کوانجام تک پہنچایا،دوسرا آپریشن سپن وام میں کیاگیا ،فائرنگ کے تبادلے میں خارجی مارا گیا،قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کرلیا۔

ترجمان پاک فوج نے کہا دہشتگرد سکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنےوالے اداروں کےخلاف متعدد کارروائیوں ، معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں سرگرم رہے، غیرملکی حمایت یافتہ دہشتگردی کا خاتمہ کرکے دم لیں گے۔

صدر،وزیراعظم نے سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا دہشتگردی کیخلاف بڑی کامیابیاں حاصل کررہے ہیں، قوم دہشتگردی کےخلاف جنگ میں پاک فوج کےساتھ کھڑی ہے ، ہر قسم کی دہشتگردی کے مکمل خاتمے کےلئے پرعزم ہیں۔