اسلام آباد ہائی کورٹ کا بڑا اقدام،آن لائن شکایتی نظام متعارف


اسلام آباد (بیورورپورٹ) اسلام آباد ہائی کورٹ کا بڑا اقدام، سائلین کی شکایات کے بروقت ازالے کیلئے نیا آن لائن سسٹم متعارف کرا دیا۔

رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ نے باضابطہ اعلامیہ بھی جاری کر دیا ۔

رجسٹرار کے مطابق سائلین شکایات ای میل اور واٹس ایپ کے ذریعے بھی بھجوا سکتے ہیں، شکایات جمع کرانے کےلئے ای میل ایڈریس info@ihc.gov.pk جبکہ واٹس ایپ نمبر6552827-0313 جاری کیا گیا ہے، اقدامات انصاف کی فوری فراہمی کے عمل میں درپیش مسائل کے خاتمے کےلئے اٹھائے گئے ہیں جبکہ شہریوں کی مزید سہولت اور آگاہی کےلئے ای میل ایڈریس ، واٹس ایپ نمبر مختلف مقامات پر نمایاں طور پر آویزاں کیے جائیں گے۔