علما سے پنگا مت لو، زنانہ پاوں گرم زمین برداشت نہیں کر سکیں گے، جے یو آئی


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)جے یوآئی نے کہاہے حکمران علماسے پنگا مت لیں، زنانہ پاوں گرم زمین برداشت نہیں کر سکیں گے۔

ترجمان اسلم غوری نے کہاحکمران اگر دینی اداروں کی اتنی ہی مدد کرنا چاہتے ہیں تو مساجد کے بل معاف کردیں،عمران خان سے کوئی ذاتی جھگڑا نہیں ،حکومتی پالیسیوں سے اختلاف تھا،حکمران گرم زمین پر پاوں نہ رکھیں ورنہ پاوں جل جائیں گے، زنانہ پاوں گرم زمین برداشت نہیں کر سکیں گے، پنجاب کے حکمران خوف کی فضا پیدا کرکے حکومت کرنا چاہتے ہیں۔

جے یوآئی ترجمان نے کہاغریب کو تنگ کرو گے تو آگ تمہارے محلات تک بھی پہنچے گی، پنجاب کے حکمران علماسے پنگا بند کردیں، حکمرانوں! علما کو 25ہزار میں خریدنا چاہتے ہو،عسکری لیبارٹریز سے پیدا ہونے والو! علما کو کوئی نہیں دبا سکتا،27ویں ترمیم سے متفقہ آئین کو متنازع بنادیا گیا ،چھوٹے صوبوں ،جماعتوں کو اعتماد لئے بغیر 27ویں ترمیم کی منظوری ملک توڑنے کے مترادف ہے اپنی حرکتوں سے باز آ جاو ، کہیں حکومت قربان نہ کرنی پڑجائے۔