لاہور: ( ) نومبر پاکستان کرکٹ کیلئے غیر معمولی و یادگار، قومی ٹیموں نے نومبر کے مہینے فتوحات سے اپنا مکمل غلبہ ثابت کیا۔
پی سی بی کے مطابق پاکستان کرکٹ کے لئے نومبر یادگار ہے، پرچم اسی طرح بلند رہے۔
نومبر میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی 20 سیریز اپنے نام کی ، فیصل آباد میں جنوبی افریقہ کو ون ڈے سیریز میں بھی ہرایا۔
9 نومبر کو پاکستان نے ہانگ کانگ سکسز کا ٹائٹل اپنے نام کیا ، راولپنڈی میں کھیلی جانے والی ون ڈے سیریز میں سری لنکا کو شکست دی۔
دوحہ میں پاکستان شاہینز نے ایشیا کپ رائزنگ سٹارز کا ٹائٹل جیتا ، پاکستان ٹیم نے ٹی 20 ٹرائی سیریز کا چیمپئن ہونے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔
نومبر پاکستان کرکٹ کیلئے غیر معمولی و یادگار

















