پاکستان،آسٹریلیا کاغیر قانونی امیگریشن کیخلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر داخلہ محسن نقوی کی آسٹریلوی ہم منصب ٹونی برک سے ویڈیو لنک کے ذریعے اہم ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور ،سکیورٹی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال،غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام کےلئے اشتراک کار بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

دونوں ممالک نے انسانی سمگلنگ و غیر قانونی نقل و حرکت کےخلاف مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر زور دیا،پولیس ،پیرا ملٹری فورسز کے افسروں کی ادارہ جاتی استعداد کار میں مزید بہتری کےلئے تربیتی پروگرامز شروع کرنے پر بات چیت کی گئی،دونوں وزرائے داخلہ نے دوطرفہ تعاون کو موثر بنانے کےلئے مشترکہ ورکنگ گروپ قائم کرنے کا فیصلہ کیا۔

محسن نقوی نے آسٹریلوی ہم منصب کوکرکٹ ٹیم کےلئے کیے جانے والے سکیورٹی انتظامات سے آگاہ کیا اوردورہ پاکستان کرنے کی باضابطہ دعوت دی۔