عمران خان ملکی تاریخ کے سب سے وی آئی پی قیدی ہیں، طلال چودھری

اسلام آباد:(بیورورپورٹ) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے عمران خان ملکی تاریخ کے سب سے وی آئی پی قیدی ہیں۔

پی ٹی آئی کے فیصل جاوید نے عمران خان سے ملاقات نہ کرانے کا معاملہ سینٹ میں اٹھاتے ہوئے کہا بتایا جائے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کب کرائی جائےگی؟۔

وزیرمملکت داخلہ طلال چودھری نے جواب دیتے ہوئے کہا بانی پی ٹی آئی ملکی تاریخ کے سب سے وی آئی پی قیدی ہیں ،عمران خان کے پاس 6 بڑی بیرکس ہیں ، ملک میں کسی قیدی کے پاس باورچی اور ایکسرسائز مشینیں نہیں ،سیاسی ڈرامہ لگانے کےلئے جیل رکھی ہوئی ہے ، ڈرامہ لگانے کےلئے جیل کے سامنے بیٹھ جاتے ہیں، ضمنی انتخاب ہار گئے ، کارکردگی کچھ نہیں۔