اسلام آباد،راولپنڈی:(بیورورپورٹ) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے واضح کیا ہے علاقائی صورتحال تیزی سے بدل رہی ہے، ملکی سالمیت،سکیورٹی اور ہر شہری کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائےگا،بیرونی حمایت یافتہ دہشتگردی، معلوماتی جنگ سمیت پیچیدہ چیلنجز کے باوجود مسلح افواج قومی سلامتی کےلئے پرعزم ہیں،معرکہ حق میں پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیت، جذبے ،عزم نے عالمی سطح پر پاکستان کے وقار میں اضافہ کیا ، قومی سلامتی ترجیح ہے، وفاقی و صوبائی حکومتوں کےساتھ تعاون جاری رکھیں گے، سب سے بڑی طاقت قومی یکجہتی ہے ،دشمنوں کے تمام مذموم عزائم ناکام بنائیں گے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 27 ویں نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے شرکا نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا، نیشنل سکیورٹی ورکشاپ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا اہم پروگرام ہے، پروگرام پارلیمنٹیرینز، اعلیٰ سول و عسکری افسروں اور تعلیمی و سماجی شعبوں سے تعلق رکھنے والے نمائندگان کو یکجا کرتا ہے،شرکا کو غیر قانونی سرگرمیوں کےخلاف جاری قومی اقدامات ،منشیات کی سمگلنگ ،منظم جرائم پیشہ نیٹ ورکس کےخلاف کارروائیوں پر بریفنگ دی گئی،بہتر بارڈر کنٹرولز ،غیر قانونی غیر ملکیوں کی واپسی پرتازہ پیشرفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔
فیلڈ مارشل نے خطاب کرتے ہوئے کہا خطہ جیوپولیٹیکل کشمکش، سرحدپار دہشتگردی سے گزر رہا ، خطے میں ہائبرڈ خطرات بڑھ رہے ہیں، بیرونی حمایت یافتہ شدت پسندی، پروپیگنڈے کی جنگ کے باوجود مسلح افواج پرعزم ہیں،بیرونی پشت پناہی سے چلنے والی انتہاپسندی و معلوماتی جنگ (انفارمیشن وار)کا سامنا ہے، افواج، قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت سے قومی دفاع یقینی بنارہے ہیں۔
سید عاصم منیر نے کہا وفاقی و صوبائی حکومتوں کےساتھ مکمل تعاون کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہادیرپا امن، استحکام و خوشحالی کےلئے مربوط قومی کاوشیں ،ادارہ جاتی ہم آہنگی نہایت ضروری ہے، سب ملکر دشمنوں کے شیطانی منصوبوں کو شکست دیں گے،ملکی سالمیت، سکیورٹی اور شہریوں کے تحفظ میں کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائےگا۔
دریں اثنا فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی نے ملاقات کی ،دوطرفہ تعاون ،علاقائی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال،تعلقات مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سید عاصم منیر نے علاقائی امن و استحکام کےلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ ،دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ایران سے قریبی تعاون کی ضرورت پر زور دیا اور بدلتی جیو سٹریٹجک صورتحال کے تناظر میں سٹریٹجک تعاون کی بڑھتی اہمیت کواجاگر کیا۔
ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی نے خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کے کلیدی کردار کوسراہااورپاک ایران تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہاباہمی تعاون علاقائی چیلنجز سے نمٹنے اور دیرپا استحکام کیلئے ضروری ہے۔
آبنائے ہرمز کشیدگی کے باوجود پٹرول قیمتوں میں مسلسل کمی
ADB نے پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دیدی
طاقت کے مرکز کے قریب ہونے کا مطلب یہ نہیں دوسروں کو روند کر آگے بڑھا جائے:خواجہ آصف
پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے مشترکہ کمرشل ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو مخصوص ایجنڈے،نظریات کے فروغ کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے: عطاتارڑ
پنجاب میں جنسی تشدد کی روک تھام، متاثرین کے تحفظ ، انصاف تک رسائی کیلئے جامع فریم ورک کا اجرائ
افسران کے مابین پیشہ ورانہ مہارتوں کا تبادلہ عوام دوست پولیسنگ کی بنیاد ہے :آئی جی پنجاب
ایف بی آر کا 17 سالہ مربوط ٹیکس نظام ختم، انکم اور سیلز ٹیکس کے شعبے الگ کرنے کا فیصلہ
تمام پراجیکٹس کو مقررہ وقت اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے: کمشنر ساہیوال
خیبر پختونخوا میں ہیومن ریسورس مینجمنٹ کا نام تبدیل، اسٹیبلشمنٹ مقرر


















