اعزازمیں الوداعی تقریب،ملکی دفاع ناقابل تسخیر ہے،جنرل ساحر شمشاد مرزا
راولپنڈی: (بیورورپورٹ)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں سابق جوائنٹ چیفس و سینئر افسروں نے شرکت کی، جنرل ساحر شمشاد مرزا کو40 سالہ عسکری خدمات پر شاندار خراج تحسین پیش کیا گیا،جنرل ساحر شمشاد مرزا نے فرائض احسن انداز میں ادا کرنے پر شکر اداکرتے ہوئے مادر وطن کے دفاع میں مسلح افواج کی قربانیوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔
جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا موجودہ جیو سٹریٹجک حالات میں مضبوط دفاع قومی سلامتی کا بنیادی ستون ہے ، ملکی دفاع ناقابل تسخیر ، افواج پاکستان مزید مستحکم بنانے کےلئے تیار ہے،جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹرز آمد پر تینوں سروسز کے چاق و چوبند دستے نے جنرل ساحر شمشاد مرزا کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔


















