اسلام آباد: (بیورورپورٹ) پاکستان ایران نے باہمی تعاون بڑھانے ، تجارت، سلامتی، رابطہ کاری، توانائی و عوامی سطح پر رابطوں کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کرلیا۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری ڈاکٹر علی لاریجانی نے ملاقات کی،دونوں رہنماﺅں نے باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق ،دو طرفہ تعلقات کو مختلف شعبوں میں مضبوط بنانے ،علاقائی و بین الاقوامی امور میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔
اسحاق ڈار نے کہا پاکستان ،ایران کے تعلقات تاریخی، ثقافتی و اقتصادی اعتبار سے اہمیت کے حامل ہیں ،کوشش ہے باہمی تعاون کے نئے مواقع پیدا کیے جائیں، ڈاکٹر لاریجانی نے بھی تعلقات کی مزید ترقی و دو طرفہ مفادات کے تحفظ میں تعاون کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا علاقائی امن کےلئے پاکستان ،ایران میں تعاون بہت اہم ہے۔
ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری نے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے بھی ملاقات کی، ایازصادق نے علاقائی امن،استحکام وباہمی تعاون کومزید وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا، دونوں رہنماوں نے پارلیمانی ،عوامی سطح پر رابطوں کو فروغ دینے پر اتفاق،مسلم ممالک کے درمیان اتحاد،یکجہتی ومشترکہ لائحہ عمل بھی ضروری قرار دیا،سپیکر نے ایران کے آئندہ ترقیاتی ویژن کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
دوسری جانب پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے کہا اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری کادورہ تاریخی موڑ و اہم لمحہ ثابت ہوگا،دونوں برادر اقوام کے مضبوط و آزمائے ہوئے تعلقات نئے سٹریٹجک مرحلے میں داخل ہوں گے،دنیا میں تیز رفتار تبدیلیوں ،خطے کے نظام میں جدید تحرک کے پیش نظر ایران ،پاکستان کے تعلقات کو فروغ دینے کےلئے سٹریٹجی کی تیاری پہلے سے کہیں زیادہ ضروری ہے۔
آبنائے ہرمز کشیدگی کے باوجود پٹرول قیمتوں میں مسلسل کمی
ADB نے پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دیدی
طاقت کے مرکز کے قریب ہونے کا مطلب یہ نہیں دوسروں کو روند کر آگے بڑھا جائے:خواجہ آصف
پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے مشترکہ کمرشل ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو مخصوص ایجنڈے،نظریات کے فروغ کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے: عطاتارڑ
پنجاب میں جنسی تشدد کی روک تھام، متاثرین کے تحفظ ، انصاف تک رسائی کیلئے جامع فریم ورک کا اجرائ
افسران کے مابین پیشہ ورانہ مہارتوں کا تبادلہ عوام دوست پولیسنگ کی بنیاد ہے :آئی جی پنجاب
ایف بی آر کا 17 سالہ مربوط ٹیکس نظام ختم، انکم اور سیلز ٹیکس کے شعبے الگ کرنے کا فیصلہ
تمام پراجیکٹس کو مقررہ وقت اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے: کمشنر ساہیوال
خیبر پختونخوا میں ہیومن ریسورس مینجمنٹ کا نام تبدیل، اسٹیبلشمنٹ مقرر


















