اسلام آباد (بیور وپورٹ) الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چودھری کے بھائی بلال چودھر ی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روک دیا،الیکشن کمیشن میں وزیر مملکت طلال چودھری کے خلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس کی سماعت ہوئی، وزیر مملکت پیش نہ ہوئے، وکیل بھیج دیا،چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا الیکشن کمیشن نے طلال چودھری کے بھائی بلال چودھری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روک دیا ہے، ابھی ہم بلال چودھری کو نااہل نہیں کرتے، صرف کامیابی کا نوٹیفکیشن روک رہے ہیں ادھر ڈیرہ غازی خان ضمنی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر مشیر حذیفہ رحمان نے الیکشن کمیشن سے غیر مشروط معافی مانگ لی،چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں4 رکنی بنچ نے سماعت کی دوران سماعت کمیشن حکام نے مو¿قف اختیار کیا طلال چودھری واضح طور پر ضابطہ اخلاق کے مرتکب ہوئے ہیں،وزیر مملکت کسی انتخابی مہم میں حصہ لینے کے مجاز نہیں، سخت کارروائی کی جائے، چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیئے وزیر مملکت طلال چودھری نے خلاف ورزی کی اور پیش ہونا بھی گوارا نہیں کیا، وکیل نے بتایا موکل کمیشن کے سامنے پیش ہوں گے جس کے بعد الیکشن کمیشن نے حاضری سے استثنیٰ دےدیا،چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 4 رکنی کمیشن نے ڈیرہ غازی خان ضمنی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کیس کی سماعت کی،دوران سماعت چیف الیکشن کمشنر نے حذیفہ رحمان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کیا آپ وزارت رکھنا چاہتے ہیں، حذیفہ رحمان نے جواب دیا میں ہمیشہ قانون کا پابند رہتا ہوں،اگرانتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہوئی توغیرمشروط معافی مانگتا ہوں، میں نے کارنر میٹنگ میں نہیں، میوزیکل نائٹ میں شرکت اور تقریر کی،چیف الیکشن کمشنر نے ہدایت کی کیس کی دستاویزات حذیفہ رحمان کے سپرد کی جائیں،حذیفہ رحمان باضابطہ جواب جمع کرائیں،الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔
الیکشن کمیشن نے طلال چودھری کے بھائی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روک دیا


















