فیلڈ مارشل سے سعودی چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات،تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق
راولپنڈی (بیورو رپورٹ) جنرل ہیڈ کوارٹرز میں سعودی عرب کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل فیاض بن حمید الرویلی نے فیلڈ مارشل و چیف آف آرمی سٹاف سید عاصم منیر سے ملاقات کی،آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماو¿ں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا، خصوصاً پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ، سٹریٹجک اور مضبوط عسکری تعاون کو مزید فروغ دینے پر زور دیا،ترجمان پاک فوج کے مطابق دفاعی اشتراک، سکیورٹی تعاون اور انسداد دہشتگردی کے شعبوں میں مزید بہتری کی ضرورت پر بھی اتفاق کیا گیا جو دونوں ممالک کے گہرے تعلقات کی بنیاد ہیں،معزز مہمان نے سعودی مسلح افواج کےساتھ مختلف شعبوں میں پاکستان کے تعاون کو سراہا اور دوطرفہ مضبوط تعلقات کو مزید آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا،آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو پہنچنے پر جنرل فیاض بن حمید الرویلی نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی ، پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔


















