وزیراعلیٰ دہشتگردی کیخلاف وفاق کا ساتھ دیں، گورنر کے پی


پشاور:(بیورورپورٹ)گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی وفاق اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کےساتھ تعاون کریں۔

اپنے بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہا خیبر پختونخوا حکومت کو دہشتگردی کےخلاف جنگ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کا ساتھ دینے کا کہا ہے،صوبے کی ترقی کےلئے وفاقی اداروں کا ساتھ دیں، خیبر پختونخوا وفاق کے بغیر نہیں چل سکتا۔

گورنر کے پی نے کہاافغانستان میں امن ہے تو پھر افغان باشندوں کو واپس جانا چاہیے،افغان مہاجرین کے معاملے پر کے پی حکومت سیاست کر رہی ہے۔