لاہور:(سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر کےلئے مقرر کردہ ”کی پرفارمنس انڈیکیٹر“کی کڑی جانچ پڑتال کا حکم دےدیا گیا،صوبے کے ہر ضلع میں گورننس کے معیار کی مکمل نگرانی کےلئے خفیہ ٹیمیں بھیجی جائیں گی، پنجاب حکومت نے غیر معیاری کارکردگی دکھانے والے ستھرا پنجاب کے نجی ٹھیکیداروں کےخلاف فوری کارروائی کی وارننگ دےدی۔
مریم نواز نے بعض شہروں میں صفائی کی غیر تسلی بخش صورتحال پر شدید برہمی کا اظہارکیا، معیاری کام نہ کرنے والے ستھرا پنجاب کنٹریکٹر کی ادائیگی فوری معطل کرنے کا فیصلہ کیاگیا،صفائی کی صورتحال تسلی بخش نہ ہونے پر ستھرا پنجاب کنٹریکٹ دوبارہ کرنے پر غورکیا گیا،آوارہ کتوں کے کاٹنے ، مین ہول میں گر کر ہلاکتیں روکنے میں ناکامی پر متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کی سخت سرزنش کی گئی۔
وزیراعلیٰ نے بعض اضلاع کے چند سرکاری ہسپتالوں میں پوری طرح فری میڈیسن نہ ملنے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے پنجاب کے ہر شہر میں صفائی کے معیار کو بہتر سے بہترین بنانے کےلئے کوڑے دان کی صفائی اور ویسٹ انکلوژر بنانے کا حکم دےدیا،وزیراعلیٰ نے کہاپنجاب بھر میں کوڑے دان روزانہ دھوئے جائیں،صفائی میں ذرا سی کوتاہی برداشت نہیں ہوگی،پارکنگ ایریاز، بس سٹینڈز، اڈوں ، تمام پبلک مقامات کی مثالی صفائی ہونی چاہیے،تجاوزات کے مستقل خاتمے کےلئے سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے 24/7 مانیٹرنگ ہو گی،غیر قانونی قبضے ،تعمیرات لمحوں میں ڈیجیٹل ریکارڈ پر آئیں گی،آمد ورفت میں رکاوٹ پیدا کرنے والی ریڑھیاں فوری ہٹائی جائیں۔
مریم نواز نے سرکاری نرخ ناموں کی خلاف ورزی کرنےوالوں کےخلاف فوری سخت کارروائی کےساتھ گرفتاری یقینی ،ہر شہر کے داخلی و خارجی راستوں کی صفائی ،گرین بیلٹ کے قیام کےلئے بھرپور اقدامات کیے جائیں،بازاروں میں لٹکتے خطرناک بجلی کے تار فوری درست، گڈگورننس یقینی بنانے کےلئے تمام ڈپٹی کمشنرز ویجی لینس ٹیمیں بنائیں،اجلاس میںمسلسل غیر معیاری کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ضلعی سربراہوں کو تبدیل کرنے کی وارننگ دی گئی،2 وارننگ کے بعد تیسری وارننگ پر متعلقہ ڈپٹی کمشنر کو ہٹانے پر اتفاق کیا گیا۔
وزیراعلیٰ نے کہا فنڈزدینے کے باوجود بہترین رزلٹ نہ آنا افسوسناک ہے، عوامی خدمت کے امور میں کسی غلطی یا کوتاہی کی ہرگز گنجائش نہیں، پنجاب کے ہر شعبے میں نیکسٹ لیول گورننس درکار ہے،انتظامیہ کو پورے اختیارات، فنانس ،اعتماد دیا اب100فیصد رزلٹ چاہیے، پنجاب گڈ گورننس میں باقی صوبوں سے بہتر ہے لیکن میں مطمئن نہیں،معیار نیکسٹ لیول ہونا چاہیے۔
مریم نواز نے کہا برازیل میں درخت کی شاخ کاٹنا بھی جرم ہے،ہرشہر کے ہر بازارمیں فٹ پاتھ دکان کے داخلی دروازے تک بنائیں، کہیں دھول مٹی نظر نہ آئے،اپنے سیاسی لوگوں کو ناراض کرکے ڈپٹی کمشنرز کو اختیارات، فنانشل پاور ،سہولتیں دیں، 40سے50 ارب کی مشینری اورڈیڑھ لاکھ فورس کے باوجود کوڑے کے ڈھیر نظر آنا قطعاً گوارا نہیں۔
ستھرا پنجاب کنٹریکٹر کی ادائیگی معطل ،عوامی خدمت میں کوتاہی برداشت نہیں،مریم نواز
















