اسلام آباد: ( ) پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان سٹریٹجک مکالمے کے ساتویں دور کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا جس میں مطالبہ کیا گیا افغان حکومت دہشت گردی کے خاتمے کے لیے عملی کردار ادا کرے۔
وزارت خارجہ سے جاری مشترکہ اعلامیہ کے مطابق اجلاس کی صدارت نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ برائے خارجہ امور کایا کالاس نے کی۔
پاکستان اور یورپی یونین کے باہمی تعلقات، 2019 کے سٹریٹجک انگیجمنٹ پلان کے تحت تعاون، مستقبل کے مشترکہ اہداف پر تفصیل سے بات چیت ہوئی، دونوں جانب سے اتفاق کیا گیا سیاسی، معاشی، انسانی حقوق، تجارت، مہاجرت، ترقیاتی منصوبوں اور یورپی یونین کے گلوبل گیٹ وے فریم ورک کے تحت تعاون مزید بڑھایا جائے گا۔
افغانستان دہشت گردی کے خاتمے کے لیے عملی کردار ادا کرے: پاکستان، یورپی یونین


















