اسلام آباد:(بیورورپورٹ) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے دفتر خارجہ میں مینا بازار کا افتتاح کر دیا ،مختلف ممالک کے ثقافتی رنگ نمایاں ہو گئے۔
مینا بازار کا انعقاد فارن آفس ویمن ایسوسی ایشن کی طرف سے کیا گیا، اسحاق ڈار نے سٹالز کا معائنہ کیا، سیکرٹری خارجہ بھی ساتھ تھے۔
نائب وزیراعظم نے کہا مینا بازارقابل ستائش ،مختلف ثقافتوں کو یکجاکرنے کا موقع فراہم کرتا ہے، دوست ممالک کے سٹالز پاکستان سے تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہیں،مینابازار سے مختلف ممالک کی ثقافت کوجاننے کا موقع میسر آتا ہے،اسحاق ڈار نے کہاپفوا کی سماجی فلاح وبہبود کیلئے خدمات نمایاں ہیں، حکومت خواتین کو بااختیاربنانے کیلئے سرگرم ہے۔
دفتر خارجہ میں مینا بازار ،مختلف ممالک کے ثقافتی رنگ نمایاں


















