عوام کا اعتماد بحال کرنا چیلنج ہے،وزیراعظم آزاد کشمیر


مظفر آباد: (بیورورپورٹ) وزیراعظم آزادکشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کابینہ اراکین کے تعاون سے چیزوں کو مثبت سمت لیکر آگے بڑھیں گے۔

کابینہ کے پہلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فیصل ممتاز راٹھور نے کہاکوشش ہے ایک لمحہ ضائع کیے بغیر جلد از جلد درست سمت میں آگے بڑھیں، اپنی گڈ گورننس کو عوام کے سامنے رکھیں گے ایسے راستے کا تعین کرنا ہے جو سب کےلئے بہتر ہو، عوام کا اعتماد بحال کرنا چیلنج ہے،ماضی کی حکومت کے اچھے کاموں کو بھی جاری رکھیں گے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہاوزرا کو محکمے الاٹ کر دیئے تاکہ ایک لمحہ بھی ضائع نہ ہو، دہشتگردی کےخلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔