اسلام آباد: (بیورورپورٹ)سیکرٹری جنرل اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن منظور احمد ججہ نے کہا ہے ججز اپنی لڑائیاں خود لڑیں، وکلا ساتھ نہیں ، ہائی کورٹ کی عمارت کہیں منتقل نہیں ہو رہی، ابھی مزید استعفے بھی آئیں گے، 2021 میں ججز نے اپنا الگ دھڑا بنا کر وکلا کو جیلوں میں ڈالا ،سبق سیکھ لیا۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے منظور احمد ججہ نے کہا شوکت صدیقی کی کوششوں سے ہائی کورٹ کی موجودہ عمارت ملی، اسلام آباد ہائی کورٹ کو موجودہ بلڈنگ میں شفٹ ہونے میں 13 سال لگے ،وکلا کی رضا مندی کے بغیر کچہری کو ایف ایٹ سے جی الیون منتقل کیا گیا، رواںسال بہت مثبت پیشرفت ہوئی ، لائرز کمپلیکس تکمیل کی طرف جا رہا ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ سے ملحقہ سہولت مرکز بھی مکمل ہو گیا ۔
منظور احمد ججہ نے کہا 27 ویںترمیم کے نتیجے میں وفاقی آئینی عدالت کا قیام عمل میں آیا، ججز کی تقریب حلف برداری میں گئے اور ویلکم کیا،اسلام آباد ہائی کورٹ کی بلڈنگ شاہراہ دستور سے کہیں اور منتقل نہیں ہو رہی۔
ججز اپنی لڑائیاں خود لڑیں،سیکرٹری جنرل اسلام آباد ہائیکورٹ بار


















