لاہور :(اپنے نمائندے سے)جماعت اسلامی کے اجتماع عام کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ،لاہور کے داخلی و خارجی راستوں پر خصوصی استقبالیہ کیمپ قائم کر دئیے گئے۔
امیر جماعت اسلامی پنجاب جاوید قصوری نے تیاریوں کا جائزہ لینے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا لاہور کا اجتماع ملکی تاریخ کا سب سے بڑا، منظم و پرامن ہوگا جو نہ صرف عظیم قومی یکجہتی کا منظر پیش کرےگا بلکہ قوم کےلئے نئی امیدوں، مثبت رجحانات و سمت کا تعین بھی کرے گا، عوام بھرپور شرکت کرکے بہتر، منصفانہ اور خوشحال پاکستان کی کوشش میں اپنا حصہ ڈالیں۔
اجتماع عام ،لاہور کے داخلی و خارجی راستوں پر استقبالیہ کیمپ قائم
















