لاہور (سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ٹریفک حادثات میں جاں بحق افراد کی یاد کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کہا ہے ہر سال ٹریفک حادثات مےںہزاروں خاندانوں سے پیارے جدا ہوجاتے ہیں ،یہ ہر دل کےلئے ناقابل برداشت صدمہ ہے،روڈز پر احتیاط کریں،ٹریفک قوانین کی پابندی کریں،اپنی اور دوسروں کی جان کی حفاظت کو اولین ترجیح دیں،وزیراعلیٰ مریم نواز نے عوام سے اپیل کی ہے ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون ہرگز استعمال نہ کریں ،رفتار کی حد کا خیال رکھیں، پیدل چلنے والوں کو ترجیح دیں، ہمیشہ سڑک پر احتیاط سے گاڑی چلائیں،پنجاب حکومت روڈز کو محفوظ بنانے کےلئے جامع اور موثر اقدامات کر رہی ہے، پنجاب میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنےوالوں کےخلاف مزید سخت جرمانے اور پابندیاں نافذ کی گئی ہیں، حادثات سے بچاﺅ کےلئے گاڑیوں کی فٹنس کے باقاعدہ ٹیسٹ کرائے جا رہے ہیں تاکہ حادثات کی شرح مےں کمی لائی جا سکے، مختلف اضلاع میں سیف سٹی اور جدید ٹریفک نظم و نسق کے اقدامات عوام کی حفاظت کو یقینی بنا رہے ہیں،اگر سب سڑک پر ذمہ داری سے چلیں تو حادثات کم ہوں گے اور پاکستان کے شہری محفوظ رہیں گے۔
شہری روڈز پر احتیاط،ٹریفک قوانین کی پابندی کریں:مریم نواز
















