رائزنگ سٹار ایشیا کپ ،پاکستان شاہینز نے بھارتی غرور خاک میں ملادیا

دوحہ:(مشرق نیوز)رائزنگ سٹار ایشیا کپ میں پاکستان شاہینز نے بھارتی غرور خاک میں ملا دیا۔

دوحہ میں کھیلے گئے میچ میں بھارت کی اے ٹیم 19ویں اوورزمیں صرف139رنز پر ڈھیر ہوگئی،ویبھو سوریا ونشی نے 28 گیندوں پر 45 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی، نامن داہر 35 رنز بنا کر نمایاں رہے،دیگر بیٹرز خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے۔

پاکستان کی جانب سے شاہد عزیز نے 24 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا، معاذ صداقت ،سعد مسعود 2،2 ،صفیان مقیم، احمد دانیال اور عبید شاہ نے ایک، ایک شکار کیا،پاکستان شاہینز نے ہدف13.2اوورز میں با آسانی 8وکٹوں کے نقصان پرحاصل کرلیا،معاذ صداقت نے47گیندوں پر79رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔