دوحہ (مشرق نیوز) ایشیا کپ رائزنگ سٹارز میں پاکستان شاہینز کافاتحانہ آغاز،عمان کو 40 رنز سے پچھاڑ دیا۔
عمان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا،پاکستان شاہینز نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 220 رنز بنائے،معاذ صداقت نے 5 چوکوں اور 9 چھکوں کی بدولت54 گیندوں پر 96 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اورناٹ آﺅٹ رہے۔
ہدف کے تعاقب میں عمان کی ٹیم 180 رنز پر ڈھیر ہوگئی،عبید شاہ نے 3 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔
ایشیا کپ رائزنگ سٹارز میں پاکستان شاہینز کافاتحانہ آغاز،عمان کو پچھاڑ دیا

















