راولپنڈی :(بیورورپورٹ)چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کی سعودی چیف آف جنرل سٹاف جنرل فیاض بن حمید الرویلی سے ملاقات ہوئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی سٹریٹجک امور ،دفاعی تعاون پر گفتگو ،باہمی تزویراتی دفاعی معاہدے کے تحت تعاون آگے بڑھانے پر توجہ مرکوز رہی،فریقین نے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
ملاقات میں اتفاق کیا گیا مضبوط دوطرفہ تعلقات خطے میں امن، استحکام اور خود انحصاری کے فروغ میں معاون ثابت ہوں گے،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ریاض میں پاکستان سعودی عرب دوطرفہ دفاعی صنعتی فورم کے خصوصی اجلاس کا بھی انعقاد کیا گیا،لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا نے تینوں سروسز پر مشتمل وفد کی قیادت کی۔
پاکستان سعودی عرب کا برادرانہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کاعزم


















