مذاق تو نہیں ہر بار انتخابات ملتوی ہوتے رہیں، الیکشن کمیشن


اسلام آباد: (بیورورپورٹ)اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے التوا معاملے پر فیصلہ محفوظ،الیکشن کمیشن نے کہامذاق تو نہیں ہر بار انتخابات ملتوی ہوتے رہیں۔

سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن نے سماعت کی، ایڈیشنل سیکرٹری وزارت داخلہ نذر بزدر اور چیف کمشنر اسلام آباد علی رندھاوا پیش ہوئے،دوران سماعت چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے ریمارکس دیئے تو بات چیف افسر تک پہنچ گئی ہے،ایڈیشنل سیکرٹری وزارت داخلہ نے کہا سیکرٹری داخلہ ہائیکورٹ میں ہیں تھوڑی دیر میں آئیں گے، وفاقی حکومت کی جانب سے یونین کونسلر بڑھانے کے باعث انتخابات ملتوی ہوئے،ظفر اقبال نے کہا دوبارہ الیکشن کمیشن نے الیکشن پروگرام ایشو کیا، حدبندیاں کی گئیں،سپیشل سیکرٹری نے کہا پہلے مخصوص نشستوں کے باعث شیڈول جاری نہیں کیا گیا تھا، الیکشن کمیشن نے اب تمام اقدامات مکمل کر لئے ہیں، انتخابی مواد سمیت حلقہ بندیاں مکمل ہیں، کیس ہائی کورٹ میں چلتا رہا اور فیصلہ محفوظ کیا گیا۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا الیکشن کمیشن اب انتخابی تاریخ کا اعلان کرے گا، ہم پر پابندی نہیں سیکرٹری یونین کونسلز کے ذریعے ہی انتخابات کرائیں، تین صوبوں میں الیکشن ہوچکے ہیں، پنجاب میں ہونےوالے ہیں، پنجاب سے متعلق معاملہ حل ہو چکا ہے جلد وہاں انتخابات ہوجائیں گے، اسلام آباد میں مقامی حکومت کا قیام نہیں ہوا، الیکشن کمیشن فیصلہ کرے گا جس پر عملدرآمد کرنا پڑے گا،ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ نے کہا قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین کو کہا جاسکتا ہے،چیف الیکشن کمشنر نے کہا مذاق تو نہیں ہر بار انتخابات ملتوی ہوتے رہیں، اب تو لحاظ کیا ہے کسی کو ان پرسن نہیں بلایا گیا، سیکرٹری داخلہ کو کہا تھا مسئلے کو سنجیدگی سے لیا جائے، اب ہم فیصلہ ہی جاری کریں گے، الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے التوا کے معاملے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔