علیمہ خان کے 10 ویں بار ناقابل ضمانت وارنٹ

راولپنڈی:(بیورورپورٹ)26 نومبر احتجاج کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کے10 ویں بار ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے مقدمے پرسماعت کی، علیمہ خان پیش نہیں ہوئیں ،وکیل صفائی فیصل ملک نے کہا دہشتگردی کی دفعہ چیلنج کر دی، دہشتگردی کی دفعات کا کیس ہی نہیں بنتا،عدالت نے علیمہ خان کو گرفتار کر کے 17 نومبر کو پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی، اسلام آباد اور پنجاب بھر میں ملکیتی پراپرٹی کی دوبارہ تفصیلات طلب ، بینک اکاونٹس منجمند نہ کرنے پر 2 بینک منیجرز کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا ۔