ججز تقرری کیلئے ایگزیکٹو کی عدلیہ سے مشاورت لازم


اسلام آباد: (بیورورپورٹ)ججز کی تقرری کےلئے ایگزیکٹو کی عدلیہ سے مشاورت لازمی قرار دےدی گئی۔

جسٹس بابر ستار نے 73 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا ججز کی تقرری یا برطرفی کے معاملات میں وفاقی حکومت اپنے اختیارات اسلام آباد ہائیکورٹ سے مشاورت کے بعد استعمال کرے،ججز سروس کی شرائط میں آزادانہ، غیرجانبدارانہ، بیرونی دباو سے آزاد ہو کر اختیارات کا استعمال شامل ہو گا۔

فیصلے کے مطابق اسلام آباد میں دوسرے صوبوں سے ڈیپوٹیشن پر لائے گئے ججز عدلیہ کی خودمختاری کو متاثر کرتے ہیں، عدالتی افسروں کی تقرری، مدت ملازمت اور برطرفی کےلئے حکومت ترمیم کرے،ترمیم ہونے تک حکومت کوئی بھی تقرری، ٹرانسفر یا برطرفی سپریم کورٹ یا ہائیکورٹ کے ساتھ مشاورت سے ہو گی،سپریم کورٹ یا اسلام آباد ہائیکورٹ کی مشاورت کے بغیر تقرری، ٹرانسفر یا برطرفی غیرقانونی تصور ہو گی۔