اسلام آباد: (بیورورپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے اسلام آباد دھماکہ ویک اپ کال ،حملہ ثبوت پاکستان اب بھی حالت جنگ میں ہے،افغانستان سے کامیاب مذاکرات کی امید رکھنا فضول ہوگا ۔
اپنے پیغام میں خواجہ آصف نے کہا جو لوگ سمجھتے ہیں پاک فوج صرف سرحدی علاقوں یا بلوچستان کے دور دراز حصوں میں لڑ رہی ہے وہ جاگ جائیں، اسلام آباد خودکش حملہ یاد دلاتا جنگ پورے پاکستان کی ہے،پاک فوج روزانہ جانیں قربان کر رہی ہے تاکہ عوام کو تحفظ ،اعتماد کا احساس ملے، موجودہ حالات میں کابل حکمرانوں سے کامیاب مذاکرات کی زیادہ امید رکھنا بے فائدہ ہے۔
وزیر دفاع نے کہا کابل کے حکمران پاکستان میں دہشتگردی کو روک سکتے ہیں، اسلام آباد تک دہشتگردی لانا واضح پیغام ،پاکستان بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے،دہشتگرد حملے کے بعد افغان حکومت سے مذاکرات کا معاملہ دیکھنا پڑےگا،دہشتگردکارروائیاںبرداشت نہیں کی جائےں گی۔
خواجہ آصف نے کہا اندازہ تھا دباﺅ ڈالنے کےلئے کوئی حرکت کی جائےگی،کالعدم ٹی ٹی پی ایک ایکسٹینشن ہے ،سارے چیلے کابل میں بیٹھے ہیں،سمجھتا ہوں دہشتگردی خطرات پاکستان کے تمام شہروں میں موجود ہیں۔
وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا حملے کے تمام ملوث عناصر کو قانون کے تحت کیفرکردار تک پہنچایا جائےگا، ریاست دہشتگردی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھے گی ،سکیورٹی ادارے واقعات کی جامع تفتیش کر رہے ہیں،وانا حملے کے پیچھے بھارت، افغانستان کا گٹھ جوڑ ،دونوں ممالک کو پاکستان کی ترقی سے تکلیف ہے ،سازش کےخلاف بھرپور قومی ،سفارتی ردعمل جاری رکھا جائے گا۔
اسلام آباد دھماکہ ویک اپ کال ،بھرپور جواب دیں گے،خواجہ آصف
















