دہلی دھماکہ بی جے پی کا انتخابی فالس فلیگ آپریشن ہے،بھارتی سیاستدان،صحافی
نئی دہلی:(مشرق نیوز)مودی حکومت کی پاکستان مخالف پروپیگنڈا مہم مکمل طور پر ناکام ،بھارتی سیاسی رہنماوں ،صحافیوں نے دہلی دھماکے کو بی جے پی کا انتخابی فالس فلیگ آپریشن قرار دیدیا۔
صحافی شالنی شکلہ نے کہا جب بھی بی جے پی بحران میں آتی نیا ڈرامہ رچاکرپاکستان کو مورد الزام ٹھہرا دیا جاتا ہے،روی نیر نے لکھا بہار الیکشن میں بی جے پی کمزور پوزیشن پر ہے، مزید دھماکوں کی توقع ہے ، آسام سے کانگریس سے رکن پارلیمنٹ پردیوت بوردولوی نے کہا بہار انتخابات سے پہلے کا متوقع سیاسی اقدام تھا،سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بی جے پی پر سیاسی مفاد کےلئے فالس فلیگ آپریشنز کے الزامات عائد کیے جا رہے ہیں ، سابق آر ایس ایس رہنما یشونت شنڈے کے عدالتی حلفیہ بیان کا حوالہ دوبارہ زیربحث ہے۔
بھارتی صحافی نے کہا احتجاج کےلئے بی جے پی حکومت کا نئی دہلی میں شہریوں پر بم گرانا دہشتگردی ہے،دی ٹریبیون انڈیا نے لکھا اعلیٰ بھارتی پولیس افسر کے مطابق ابتدائی شواہد مفروضے کی تردید کرتے ہیں گاڑی میں ہونے والا حملہ کوئی خودکش حملہ تھا،نئی دہلی پولیس نے مقبوضہ کشمیر اور فرید آباد سے برآمد اسلحے کو جوڑنے سے گریز کیا۔
ادھر کانگریس پارٹی کے ایم ایل اے ایچ ڈی راگناتھ نے دھماکے کی تحقیقات پر مودی حکومت پر سوالات اٹھا دئیے،کار میں سی این جی سلنڈر دھماکے کی جگہ پر وزیر داخلہ کا دورہ غیر متوقع تھا،امونیم نائٹریٹ باقیات کی تحقیقات غلط طریقے سے کی گئیں کیونکہ علاقے کو سیل نہیں کیا گیا ، راگناتھ نے سوال اٹھایا دہلی میں سی سی ٹی وی کی وسیع نگرانی ہے تو کئی گھنٹے بعد بھی کار کی معلومات جاری کیوں نہیں کی گئیں،مودی حکومت اصل حقائق سامنے لائے۔
















