عرفان صدیقی کی رہنمائی ہمیشہ مشعل راہ رہی، عظمیٰ بخاری


لاہور: (سٹاف رپورٹر) وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہاہے عرفان صدیقی کی رہنمائی اور سرپرستی ہمیشہ مشعل راہ رہی ،میری خوش قسمتی ہے اہم معاملات میں عرفان صدیقی کی رائے و قیمتی مشورے مجھے حاصل ہوتے رہے،وفات بڑا نقصان ہے،عرفان صدیقی شعبہ صحافت میں عہد کا نام ،قلم سے سچائی کی ترجمانی کرتے رہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہاعرفان صدیقی جمہوریت کی توانا آواز تھے ،صحافت و سیاست کے شعبے میں خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی،مرحوم نوازشریف کے باوفا ،مخلص ساتھی بھی تھے۔