لاہور:( سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے شاعر مشرق،مصور پاکستان علامہ اقبال کے یوم پیدائش پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا پنجاب واہل پنجاب مصورپاکستان علامہ اقبال کی فکری عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں،علامہ اقبال نے اپنی شاعری سے برصغیر کے مسلمانوں کو آزادی کا شعوردیا،اقبال نے قوم کی سمت متعین کی ،قائداعظم درماندہ قافلے کو منزل کی طرف لیکر چلے،علامہ اقبال نے اپنی شاعری سے نوجوانوں کیلئے بھی فکر انگیزپیغام دیا،قوم کیلئے خودداری کادرس علامہ اقبال کا بڑا احسان ، فلسفہ خود داری پر عمل اقبال سے اظہار محبت کا بہترین طریقہ ہے۔
مریم نواز نے کہاعلامہ اقبال کے افکارپر عمل پیرا ہونے سے ہی پاکستان اعتدال پسند و فلاحی ریاست بنے گا،مصور پاکستان نے فکرانگیز شاعری کے ذریعے خودداری، اعلیٰ اقدار، انصاف پسندی، صاف گوئی ،جمہوریت کا درس دیا،علامہ اقبال کے افکار پر عمل پیرا ہو کر آزادنہ، منصفانہ ،عادلانہ معاشی و سماجی نظام قائم کرنا وقت کی ضرورت ہے،وزیراعلیٰ نے کہا اقبال کے فکر و فلسفہ کی حقیقی تعبیرسے ہی پاکستان سیاسی، معاشی، مذہبی و معاشرتی لحاظ سے دنیا میں ممتاز مقام حاصل کرے گا،بحیثیت قوم علامہ اقبال کے افکار کو مشعل راہ بنانے کے عزم کا اعادہ کرنا ہے۔
اقبال کے فکر و فلسفہ کی حقیقی تعبیرسے ہی پاکستان ممتاز مقام حاصل کرےگا،مریم نواز
















