باکو:(مشرق نیوز)آذر بائیجان کی یوم فتح پریڈ میں جے ایف 17 تھنڈر،ایف 16 طیاروں کی گھن گرج نے دیکھنے والوں کا لہو گرما دیا۔
قومی پرچم تھامے پاکستانی فوجی دستے نے مہمانوں کو سلامی دی،پاکستانی ہیلی کاپٹروں نے ترکیہ ، آذربائیجان کےساتھ ملکر فلائی پاسٹ میں حصہ لیا،باکو کی فضاوں میں جے ایف 17 تھنڈر اور ایف 16 طیاروں کی گھن گرج نے بھی دیکھنے والوں کا لہو گرمادیا، زمین پر ٹینکوں ،میزائلوں کی نمائش کی گئی، دیکھنے والوں نے پاکستان، آذربائیجان اور ترکیہ کے فوجی دستوں کی مہارت کو خوب سراہا۔
آذر بائیجان کی فتح پریڈ میں جے ایف17 تھنڈر،ایف 16طیاروں کی گھن گرج


















