پاکستان ایران میں مذہبی و ثقافتی مماثلت،ملکر اقبال کا دن منائیں گے،عظمیٰ بخاری


لاہور: (سٹاف رپورٹر) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے ایرانی وفد کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا ،سیکرٹری اطلاعات طاہر رضا ہمدانی اور ڈی جی پی آر فرید احمدبھی موجود تھے۔

عظمیٰ بخاری نے وفدکے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ایران سے تشریف لانے والے معزز مہمانوں کو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی طرف سے خوش آمدید کہتے ہیں، وزیراعلیٰ نے بیرون ملک روانگی سے قبل خصوصی ہدایت دی مہمانوں کی مہمان نوازی میں کوئی کمی نہ رکھی جائے، پاکستان ،ایران برادر اسلامی ممالک ،مذہبی و ثقافتی گہری مماثلت رکھتے ہیں،ملکر اقبال کا دن منائیں گے، علامہ اقبال کو پاکستان کی طرح ایران میں بھی قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا یومِ اقبال پر تقریب یادگار،دن پاک ایران دوستی کے نئے باب کا آغاز ثابت ہوگا، جلد ہی پاکستان بالخصوص پنجاب کے صحافیوں کا وفد ایران کا دورہ کرے گا،میڈیا ،ثقافت کے میدان میں باہمی تعلقات کو مزید فروغ دیا جا سکے گا۔