سابق پی ٹی آئی رہنما سیاسی درجہ حرارت میں کمی کیلئے متحرک


اسلام آباد: (بیورورپورٹ)سابق پی ٹی آئی رہنماﺅں نے سیاسی درجہ حرارت میں کمی لانے، بانی کی رہائی کیلئے وفاقی وزرا اور سپیکر قومی اسمبلی سمیت اہم سیاستدانوں سے ملاقات کا فیصلہ کر لیا۔

سیاسی درجہ حرارت میں کمی لانے ، بانی کی رہائی کی تحریک چلانے کے معاملے پر فواد چودھری، عمران اسماعیل، محمود مولوی ایک بار پھر سیاسی محاز پر متحرک ہوگئے ، پی ٹی آئی کے سابق رہنماوں نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقات کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار سے ملاقات میں سیاسی تناﺅ میں کمی لانے کےلئے مذاکرات کے فروغ پر گفتگو ہوگی، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اورفضل الرحمن سے بھی ملاقاتیں کرینگے،پی ٹی آئی کے سابق رہنما سیاسی جماعتوں سے رابطوں کے بعد بانی سے ملاقات کےلئے اڈیالہ جیل بھی جائیں گے۔