”انا منکم و علیکم“،ممدانی کا عربی زبان میں تارکین وطن و اقلیتوں سے اظہار یکجہتی


نیویارک:(خواجہ فاروق) نومنتخب میئر نیویارک ظہران ممدانی نے عربی زبان میں تارکین وطن سے اظہار یکجہتی کر کے سب کے دل جیت لیے،34 سالہ ظہران ممدانی نے جیت کاسہرا تارکین وطن کے سرسجاتے ہوئے عربی زبان میں اظہار یکجہتی کیا۔

بروکلین پیراماونٹ تھیٹر میں اپنے پہلے خطاب میں ظہران ممدانی نے کہاسب آپ کی وجہ سے ممکن ہوا،شکر گزار ہوں، نیویارک کی نسل نو کا شکریہ اب نئے عہد کا آغاز ہوگا،جدوجہد کریں گے کیونکہ ہم آپ میں سے ہی ایک ہیں جیسا کہ ہم سٹین وے میں کہتے ہیں انا منکم و علیکم (میں آپ میں سے ایک ہوں اور آپ کےلئے ہوں)،اقلیتی گروہوں کا بھی شکریہ اداکرتا ہوں ،جمہوریت آپ کی جمہوریت ہے۔