لاہور: (سٹاف رپورٹر) وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے پنجاب میں میٹرو ، اورنج ٹرین کے بعد ٹرام اور ہائی سپیڈٹرین چلنے جارہی ہیں،پنجاب کے عوام نے مریم نواز کو جو مینڈیٹ دیا وہ حق ادا کررہی ہیں،مریم نواز نے خدمت اور سیاست کے پیمانے تبدیل کر دیئے ۔
عظمیٰ بخاری نے کہامریم نواز کی مقبولیت کی بڑی وجہ بھی یہی ہے،مریم نوازنے پنجاب ایئر کمپنی کی بھی منظوری دےدی ہے،پنجاب میں پہلی مرتبہ مریم نواز نے ائیر ایمبولینس کی سروس متعارف کرائی،پنجاب میں ٹرانسپورٹ، تعلیم،صحت اور زراعت کے شعبوں میں جدت لانے کا کریڈٹ مریم نواز کو جاتاہے،پنجاب میں اٹک سے رحیم یار خان اور لاہور سے صادق آباد تک بلاتفریق ترقیاتی کام جاری ہیں۔
وزیر اطلاعات نے کہا سیلاب متاثرین میں 100ارب روپے کے پیکیج کی تقسیم کا سلسلہ بھی روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے،کسان کارڈ پنجاب حکومت کے منصوبوں میں سب سے کامیاب سے منصوبہ جارہا ہے،کسان کارڈ کے دوسرے فیز میں کسانوں کو 100ارب تقسیم ہو چکے،اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت 1 لاکھ 10 ہزار گھر بن رہے ہیں۔
مریم نواز نے خدمت ،سیاست کے پیمانے تبدیل کر دیئے:عظمیٰ بخاری
















