گنگا رام ہسپتال،دوپہر 2 بجے کے بعد الٹراساﺅنڈ، سی ٹی سکین سمیت دیگر ٹیسٹوں کی بندش

لاہور (میاں ساجد) پنجاب صوبائی دارالحکومت کے سر گنگا رام ہسپتال میں ایمرجنسی مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا، ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے 8 بجے سے لیکر 2 بجے تک مریضوں کو الٹرا ساونڈ کی سہولت، 2 بجے کے بعد زخمی تکلیف سے دوچار مریضوں کو ہسپتال کی دوسری بلڈنگ میں جانا روزانہ کا معمول جبکہ سرکنگا رام کی ایمرجنسی میں سی ٹی سکین کی سہولت بھی میسر نہیں ہے جس کی وجہ ہسپتال کی ایمرجنسی کا رخ کرنے والے مریضوں کو طبی سہولیات اور الٹراساونڈ اور سٹی سکین ٹیسٹ کیلئے مشکلات کا سامنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سر گنگا رام کی ایمرجنسی میں مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔2 بجے کے بعد ایمرجنسی کا رخ کرنے والے مریضوں کو الٹرا ساونڈ اور سٹی سے سکین کے ٹیسٹ کیلئے پریشانی اور مصیبت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ مریض احسان اللہ، گلزار احمد، ام حبیبہ، سلمیٰ مجتبیٰ نے روزنامہ ”مشرق“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دور دراز کے عدد علاقوں سے سر گنگا رام کی ایمرجنسی میں اپنے مریضوں کو 2 بجے کے بعد لیکر تے ہیں لیکن کیا معلوم کہ ہمارے ایمرجنسی مریض جو موت اور زندگی کی کشمکش میں مبتلا ہیں، انہیں اتنی تکلیف کا سامنا کرنے پڑیگا جس کا اندازہ ہمیں ایمرجنسی میں آکر پریشان ہو کر ہوا کہ تکلیف اور دکھ میں مبتلا مریضوں کو خود کندھوں پر اٹھا کر دوسری بلڈنگ میں لے جانا پڑتا ہے۔ مریضوں کے لواحقین نے مزید کہا کہ یہ ہسپتال کی کیسی ایمرجنسی ہے، یہاں 2 بجے بعد الٹراساونڈ ہی نہیں ہو سکتا جبکہ ایکسیڈنٹ مریضوں کیلئے سٹی سکین کی بھی سہولت نہیں ہے۔ مریضوں کے لواحقین نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی انسپکشن ٹیم سے خصوصی دورے کی اپیل کی ہے۔ ام حبیبہ اور سلمیٰ مجتبیٰ نے مزید کہا کہ بوڑھی والدہ کو مرید کے سے سر گنگارام کی ایمرجنسی میں لےکر آئے لیکن ہمیں الٹراساونڈ کیلئے اتنی پریشانی کا سامنا کرنا پڑیگا پتہ نہیں تھا جبکہ ایمرجنسی میں مریضوں کے اہم اور بنیادی ٹیسٹ سی ٹی سکین جن کا ایمرجنسی میں ہونا لازم ہے لیکن اس کیلئے ہمیں تکلیف میں مبتلا والدہ کو دوسری بلڈنگ میں لے جانا پڑا۔ انہوں نے اپیل کی کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز خصوصی احکامات جاری کرکے الٹرا ساونڈ اور سٹی سکین کی سہولت چوبیس گھنٹے مہیا کرنے کیلئے احکامات جاری کریں۔

سر گنگا رام ہسپتال کی ایمرجنسی میں 2 بجے کے بعد الٹرا ساونڈ اور سٹی سکین کے ٹیسٹ کی سہولت میسر نہ ہونے کے حوالے سے ڈائریکٹر ایمرجنسی سر گنگا رام ہسپتال سے ٹیلیفونک رابطہ کیا تو انہوں نے فون نہیں اٹینڈ کیا۔